-

آپ کا جگر، آپ کی صحت

آپ کا جگر کیوں اہم ہ

ر سے گزرتا ہے۔ آپ کی جلد سے چھونے والے کیمیائی مادّے اور سانس کے ساتھ اندر جانے والے زہریلے مادّے بھی آپ کے جگر سے گزرتے ہیں۔
آپ کا جگر تقریباً 500 مختلف کام کرتا ہے جن سے آپ کے جسم کی کارکردگی بہترین رہتی ہے۔ ان میں سے دو اہم ترین کام خون صاف کرنا اور ہاضمے میں مدد دینا ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک صحتمند جگر
توانائی کا ذخیرہ رکھتا ہے، انفیکشن کا مقابلہ کرتا ہے اور زہریلے مادّوں کو جسم سے نکالتا ہے۔
جب جگر کو نقصان پہنچ چکا ہو تو وہ یہ کام ٹھیک طرح نہیں کر سکتا اس لیے اپنے جگر کو صحتمند رکھنا اہم ہے۔

جگر کے متعلق حقائق

  • سب سے بڑا اندرونی عضو ہے
  • آپ کے اوپری دھڑ کے دائیں طرف پسلیوں کے پیچھے ہوتا ہے
  • اپنی مرمّت کر سکتا ہے اور جگر کے نئے صحتمند ٹشو بناتا ہے
  • جگر کے خلّیات چکنائیوں کو توڑ پھوڑ کر توانائی پیدا کرتے ہیں
  • فی منٹ 1.5 لیٹر خون آپ کے جگر سے گزرتا ہے

کوئی بھی شخص جگر کی بیماری سے متاثر ہو سکتا ہے

سے زیادہ جگر کی بیماریاں پائی جاتی ہیں اور یہ بڑوں اور بچوں دونوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ جگر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ان لوگوں کے لیے ہے:

  • جو وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار ہیں اور جن کے جگر میں چربی ہے
  • جو زیادہ شراب پیتے ہیں
  • جنہیں ہیپاٹائٹس بی یا ہیپاٹائٹس سی جیسے کسی وائرس کا انفیکشن ہے لیکن تشخیص یا علاج نہیں ہوا
  • جن کے مدافعتی نظام میں کوئی ایسا مسئلہ ہے جو
    جگر کی بیماری کا سبب بنتا ہے
  • جن کو پیدائشی جگر کی بیماری ہے

ہیپاٹائٹس کیا ہے؟

ہیپاٹائٹس کا مطلب جگر کی سوزش ہے۔ کبھی کبھی سوزش سے متاثر جگر بڑھ یا سوج بھی سکتا ہے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ جگر کی سوزش کی وجوہ میں وائرس سے ہونے والا ہیپاٹائٹس، شراب، ادویات یا چکنائی شامل ہیں۔ کبھی کبھار ایک سے زیادہ وجوہ مل کر سوزش پیدا کرتی ہیں۔

علامات پر نظر رکھنا

نقصان کا شکار جگر کافی لمبا عرصہ اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے
بغیر اس کے کہ کوئی علامات یا نقصان کے آثار ظاہر ہوں۔ درحقیقت جگر کی بیماری کی علامات نظر سے اوجھل رہ سکتی ہیں کیونکہ یہ عمومی تکلیفوں جیسی لگتی ہیں۔ محفوظ ترین قدم یہ ہے کہ مندرجہ ذیل علامات میں سے کسی علامت پر تشویش ہونے پر آپ اپنے مقامی جنرل پریکٹیشنر (جی پی)، میڈیکل سپیشلسٹ، نرس پریکٹیشنر (این پی) یا جگر کی نرس سے بات کریں:

  • ہر وقت طبیعت کی خرابی اور تھکن
  • جگر کے اوپر جسم کو چھونے پر تکلیف یا جگر میں درد یا پیٹ میں عمومی درد
  • پورے جسم پر خارش، خاص طور پر رات کو
  • ٹخنوں میں سوجن
  • یرقان (پیلی جلد اور آنکھیں)
  • پیشاب کا رنگ غیر معمولی طور پر یا مستقل گہرا ہو جانا
  • ذہن پر دھند یا چیزیں غیر واضح ہونے کا احساس۔

اپنے جگر کا معائنہ کروائیں

آپ جگر کو نقصان پہنچانے والی وجہ کا علاج جتنا جلد کروائیں گے، آپ کی صحت بہتر ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ اگر آپ کو فکر ہے تو اپنے جی پی سے جگر کا معائنہ کرنے کو کہیں۔

جگر کا معائنہ کیا ہوتا ہے؟

جگر کا معائنہ بالعموم خون کے ٹیسٹوں کے ذریعے ہوتا ہے جو یہ ماپتے ہیں کہ آپ کا جگر کتنی اچھی طرح کام کر رہا ہے۔ ٹیسٹوں کے نتائج سے جی پی کو یہ طے کرنے میں مدد ملتی ہے کہ دوسرے کونسے ٹیسٹ کروائے جائیں۔ ان ٹیسٹوں میں یہ شامل ہیں:

پیٹ/جگر کا الٹراساؤنڈ:

  • آپ کے جگر اور اردگرد معدے اور آنتوں جیسے اعضا کی ڈیجیٹل تصویر مہیا کرتا ہے۔
  • پیٹ/جگر کے الٹراساؤنڈ کا خرچ میڈی کیئر بینیفٹس سکیم (MBS) کے تحت ادا ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس میڈی کیئر کارڈ ہے تو الٹراساؤنڈ کا پورا خرچ آپ کو واپس مل جائے گا۔

فائبروسکین:

  • ایک خاص الٹراساؤنڈ جو آپ کے جگر پر کھرنڈوں (زخموں کو جوڑنے والے ٹشو) کا اندازہ لگاتا ہے۔
  • فائبروسکین جگر کے پبلک آؤٹ پیشنٹ کلینکس کے ذریعے مفت کروایا جا سکتا ہے۔ پرائیویٹ کلینکس سے فائبروسکین کروایا جائے تو وہ فیس لے سکتے ہیں اور میڈی کیئر کے ذریعے کوئی رعایت نہیں ملتی۔

محفوظ رہنے کے لیے عملی تجاویز

اپنی ادویات درست طریقے سے لیں:

صرف وہ دوائی یا دوائیاں لیں جو آپ کے مقامی جی پی، میڈیکل سپیشلسٹ، این پی یا سائیکائٹرسٹ نے تجویز کی ہوں۔ مجوزّہ ڈوز سے زیادہ نہ لیں۔ مجوزّہ ادویات کو شراب اور/یا غیرقانونی مادّوں کے ساتھ نہ ملائیں۔ کچھ ادویات (جیسے پیراسیٹامول) کی زیادہ بڑی ڈوز آپ کے جگر کے لیے زہریلی ہو سکتی ہے۔

شراب کا استعمال محدود رکھیں یا چھوڑ دیں:

آپ جتنی کم شراب پیئیں گے، شراب سے نقصان کا خطرہ اتنا ہی کم ہو گا

تمباکو نوشی اور میریوانا یا دوسری منشیّات کا استعمال نہ کریں۔

سگرٹ میں شامل زہریلے اور کیمیائی مادّے آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ حشیش کی زیادہ مقدار سے جگر میں کھرنڈ جیسے ٹشوز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ تمباکو یا حشیش استعمال کریں تو جگر کا کینسر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

انجیکشن لگانے کا محفوظ طریقہ استعمال کریں:

انجیکشن لگانے کے لیے اپنی چیزیں استعمال کریں جو صاف ہوں۔ اگر ممکن ہو تو نگرانی کے تحت انجیکٹنگ روم میں چلے جائیں۔ انجیکشن لگانے کی چیزوں کے استعمال میں کبھی کسی اور کو شریک نہ کریں۔

ٹیٹوز اور جسم میں چھیدوں کے سلسلے میں احتیاط برتیں۔

ایسا سٹوڈیو چنیں جو انفیکشن کی روک تھام کی ہدایات پر عمل کرتا ہو اور ایک بار استعمال کی سوئیاں اور جراثیم سے پاک روشنائیاں استعمال کرتا ہو۔

Practise safe sex

جنسی تعلقات کے محفوظ طریقے اپنائیں۔ فرج، منہ اور مقعد کے راستے جنسی فعل کے لیے کنڈوم استعمال کریں۔ اس طرح آپ کو جنسی رطوبتوں یا خون سے وائرس کا انفیکشن لگنے سے تحفظ حاصل ہو گا۔

ذاتی حفظان صحت کی اچھی عادات اپنائیں۔

جن چیزوں پر خون کے ذرّات باقی ہو سکتے ہیں، (ٹوتھ برش، ریزر) انہیں دوسروں کے ساتھ مل کر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جن چیزوں پر خون نظر آ رہا ہو، انہیں تھیلے میں سیل بند کریں اور کوڑے میں ڈال دیں۔

سفر کے منصوبے

کچھ ممالک کے سفر میں آپ کے لیے ہیپاٹائٹس اے اور ہیپاٹائٹس بی کے انفیکشن، ملیریا اور زرد بخار کا خطرہ زیادہ ہو گا۔ اپنے جی پی سے حفاظتی ٹیکوں کے متعلق بات کریں اور سفر کے دوران بوتل بند پانی یا ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔

شراب سے آپ کے جگر پر بوجھ پڑتا ہے
شراب سے تعلق رکھنے والی بیماری یا ضرر کا خطرہ کم کرنے کے لیے صحتمند مردوں اور عورتوں کو ہفتے میں 10 سٹینڈرڈ مشروبات سے زیادہ اور کسی ایک دن میں 4 سٹینڈرڈ مشروبات سے زیادہ شراب نہیں پینی چاہیے۔ آپ جتنی کم شراب پیئیں گے، شراب سے وابستہ ضرر کا خطرہ اتنا ہی کم ہو گا (NHMRC، 2020)۔

جگر کی بیماری کے مراحل

جگر کی بیماری کی کئی قسمیں ہیں جن سے آپ کے جگر کے خلّیات کو بتدریج نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جب جگر کی بیماری کی تشخیص جلد ہو جائے تو اس کا علاج جلد ہو سکتا ہے۔ اگر علاج نہ ہو تو جگر کی بیماری سے جگر کا فعل کمزور ہو سکتا ہے یا جگر فیل ہو سکتا ہے۔

سوزش

سوزش وائرس کے انفیکشن، شراب، مدافعتی نظام کے مسائل یا زہریلے مادّوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ سوزش کی وجہ دور کرنے یا علاج سے سوزش ختم ہو جائے گی۔

فائبروسس

کھرنڈ جیسے (زخم مندمل کرنے والے) ٹشوز بننا۔ اس کیفیت میں نارمل، صحتمند ٹشو کی جگہ ٹشوز کو جوڑنے والا ٹشو (کولیجن) لے لیتا ہے۔ اس مرحلے پر، وجہ دور کرنے یا علاج سے کھرنڈ جیسے ٹشوز ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

Cirrhosis (شدید کھرنڈ جیسے ٹشوز)

جگر کا ˏسروسس ایسی کیفیت ہے جسے دور نہیں کیا جا سکتا اور اس میں کھرنڈ جیسے ٹشوز مستقلاً جگر کے صحتمند ٹشوز کی جگہ لے چکے ہوتے ہیں۔ ˏسروسس سے متاثرہ جگر سخت، گلٹیوں والا ہوتا ہے اور اکثر سکڑ کر چھوٹا ہو چکا ہوتا ہے۔ جگر کا فعل اکثر شدید خراب ہو چکا ہوتا ہے۔ علاج سے جگر کو مزید خراب ہونے سے بچانا اور اگر جگر میں کوئی صحتمند ٹشوز باقی ہوں تو انہیں محفوظ کرنا اور کسی حد تک جگر کا فعل بحال کرنا ممکن ہوتا ہے۔ ˏسروسس میں جگر کا فعل گھٹتا بڑھتا رہتا ہے۔

جگر کا کینسر

ˏسروسس آپ کے لیے جگر کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اگر جگر کا کینسر جلد دریافت ہو جائے تو اس کا کامیابی سے علاج ہو سکتا ہے۔

جگر فیل ہونا

جگر فیل ہونا اسے کہتے ہیں کہ جگر کام کرنا چھوڑ دے۔ یہ زںدگی کو خطرے میں ڈالنے والی کیفیت ہے اور اس کے لیے فوری طبی نگہداشت ضروری ہوتی ہے۔
جگر کا عطیہ لینا ایک حل ہو سکتا ہے۔

اپنی تشویش پر بات کرنا

اگر آپ کو جگر کے متعلق کوئی تشویش ہے تو براہ مہربانی اپنے مقامی جی پی یا این پی سے بات کریں۔ آپ کے معالج آپ کے جگر کا فعل جانچنے کے لیے ٹیسٹ آرڈر کر سکتے ہیں۔ آپ کے ٹیسٹوں کے نتائج کی بنیاد پر آپ کو دوائی/دوائیاں تجویز کی جا سکتی ہیں۔ اکثر دوائیاں فارماسیوٹیکل بینیفٹس سکیم (PBS) کے تحت ہیں۔ اکثر ریڈیالوجی معائنے میڈی کیئر بینیفٹس سکیم (MBS) کے تحت ہیں۔ آپ کے مقامی جی پی یا این پی آپ کو جگر کے سپیشلسٹ کے پاس بھی بھیج سکتے ہیں۔

دوستوں اور رشتہ داروں سے عملی مدد اور جذباتی مدد کے لیے بات کرنے کی کوشش کریں۔ آپ دوسرے طبی کارکنوں سے بھی بات کر سکتے ہیں – جن میں نرسیں، کاؤنسلرز، تھراپسٹس، فارماسسٹس یا ڈائٹیشنز (ماہرین غذائیت) شامل ہیں۔

عمومی معلومات اور مدد کے لیے آپ 1800 703 003 پر LiverLine کو بھی فون کر سکتے ہیں۔

مدد سے بہت فرق پڑتا ہے

ممکن ہے آپ کو الگ رہ جانے کا احساس ہو اور علاج سے آپ کو تھکن اور کمزوری محسوس ہو سکتی ہے لہذا جذباتی سہارا لینا بہت اچھا ہو گا۔
– Grenville، عمر 56 سال

طبی کارکن بہت فرق لاتے ہیں

یہ ان کے رویّے سے ہوتا ہے۔ اگر مجھے کوئی بیماری ہو تو میں چاہوں گا کہ معالج کے یہاں میری بات سنی اور سمجھی جائے۔
– James، عمر 56 سال

LiverWELL LiverLine

مفت اور آپ کا نام پوچھے بغیر۔ تربیت یافتہ ماہرین آپ کی تشویش سنتے ہیں اور مزید معلومات فراہم کرتے ہیں۔
1800 703 003 پر فون کریں۔

اپنے جگر کو صحتمند رکھنا

LiverWELL ایپ استعمال میں آسان موبائل فون ایپ ہے جو آپ کو اپنے جگر کی صحت کے انتظام میں مدد دیتی ہے۔ اس میں ایسے بہت سے وسائل اور تجاویز ہیں جن سے آپ کو اپنے جگر کو صحتمند رکھنے میں مدد ملتی ہے جیسے:

  • آپ دوائی لینے کے لیے ریمائنڈر لگا سکتے ہیں
  • اپائنٹمنٹوں کا وقت نوٹ کر سکتے ہیں
  • ٹیسٹوں کے نتائج ریکارڈ کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں
  • نوٹس رکھ سکتے ہیں۔

آپ LiverWELL ایپ میں جگر کی صحت کے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں جن میں صحت بخش غذا کھانے، ورزش کرنے، صحتمند محسوس کرنے اور شراب نوشی سے آگہی کے متعلق معلومات شامل ہیں۔

سہارا حاصل کرنا

www.cancervic.org.au
www.betterhealth.vic.gov.au

info@liverwell.org.au
LiverLine: 1800 703 003

یہ معلومات عمومی نوعیت کی ہیں اور طبی مشورے کے طور پر نہیں دی گئیں۔ مزید معلومات کے لیے کسی طبی ماہر سے مشورہ لیں۔
NHMRC. (2020). شراب نوشی سے صحت کے لیے خطرات کم کرنے کے لیے آسٹریلیا کے رہنما اصول

LiverWELL acknowledges the support of the Victorian Government.
We welcome people from all cultures, nationalities and religions. Being inclusive and providing equitable services is our commitment.

ABN 48 656 812 701

We acknowledge the traditional owners of the lands where we work - the lands of the Woi-Wurrung Wurundjeri people of the Kulin Nations. We express our gratitude to them for their continued care and curation of these lands and waters. We pay our respects to Elders past and present.

LiverWELL observes and honours the Kulin Nation's intrinsic connection to land, sky and water, and the creator Bunjil. LiverWELL is committed to being led and informed by Aboriginal and Torres Strait Islanders on bridging health outcomes for communities and improving liver health.